کھاریاں (نئی دنیا )تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،
2بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتار، 9کلو سے زائد چرس، پسٹل 30بور اور وٹک برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ انسپکٹر لیاقت گجر،SI محمد شفیق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حسن شاہ ولد ساجدشاہ کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 8کلو سے زائد چرس اور وٹک برآمد کر لی۔
جبکہ دوسری کاروائی میں مشہور زمانہ منشیات فروش حفیظ اللہ ولد محمدیوسف کو گرفتار کر لیاگیا۔ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل30بور،1500گرام چرس اور وٹک برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروشی جیسا مکروہ دھندہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،اور اس حوالے سے بلا تفر یق کاروائیاں جاری رہیں گئی۔