توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (نئی دنیا) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا کر ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ، ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ ہمایوں دلاور ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد تعینات تھے ۔
جج ہمایوں دلاور نے 5 اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنائی تھی۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد سے وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں