تھانہ ڈنگہ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،

کھاریاں (سلیم بٹ سے) تھانہ ڈنگہ پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن،
خاتون سمیت 5منشیات فروش گرفتار، ساڑے 3کلو سے زائد چرس اور20لیٹر شراب برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر بشارت احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 4منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ علی رحمان2۔ کامران یوسف3۔ قاسم علی4۔روبینہ کوثرسکنہ چکوڑی بھلیوال شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کو گاؤں چکوڑی بھلیوال کے مختلف مقامات پرریڈ کر کے منشیات اور شراب فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ جن کے قبضہ سے ساڑھے 3کلو سے زائد چرس اور 30لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور کاروائی میں شراب سپلائر بلال حسین کو گرفتارکر کے ملزم کے قبضہ سے 10لیٹرشراب برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں