اسلام آباد (نئی دنیا) حساس اداروں اور سرکاری افسران کے خلاف مہم چلانے کے الزام میں 2 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر، مسرت جمشید، قاسم سوری، اعظم سواتی اورعمرسرفراز چیمہ کے نام شامل ہیں، مقدمے میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علی زیدی اور فوادچوہدری کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف جھوٹی مہم چلائی تھی۔ ایف آئی اے نے کہا کہ تمام رہنماؤں کو وضاحت کیلئے طلب کیا گیا ہے اور طلبی کے باوجود کوئی رہنماء پیش ہوا نہ جواب جمع کرای۔ مزید کہا کہ شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی اے نے ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔