جماعت اسلامی کے 82 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقدہ کھاریاں میں امجد شہباز ایڈووکیٹ، الخدمت فاونڈیشن کے وائس چیئرمین میاں عبدالشکور اور عارف خان اسٹیج پر بیٹھے۔

کھاریاں( نئی دنیا )جماعت اسلامی کھاریاں کے زیراہتمام یوم تاسیس کی خصوصی تقریب شفیق مسجد کھاریاں میں منعقد کی گئی
میاں محمد عبدالشکور وائس چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان تقریب کے مہمان خصوصی تھے
میاں محمد عبدالشکور نے جماعت اسلامی کے قیام، نصیب العین ، مقاصد اور قیام پاکستان کی جدوجہد، ملک میں اقامت دین اور اسلامی نظام کے قیام پر تفصیل سے روشنی ڈالی
تقریب سے چوہدری امجد شہباز ایڈووکیٹ قائمقام امیر جماعت اسلامی کھاریاں، محمد عارف خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کھاریاں اور قاری عامر ضرغام مدرس ہفتہ وار درس قرآن جماعت اسلامی کھاریاں نے خطاب کیا۔


یوم تاسیس کی تقریب میں ارکان و کارکنان اور معززین شہر نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں