لاہور(نئی دنیا)پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ہم نے نئی مردم شماری کی منظوری دی لیکن حلقہ بندیاں ضروری نہیں،سیٹیں نہیں بڑھتیں تو نئی حلقہ بندی کی ضرورت نہیں۔
نجی نیوز چینل کے مطابق حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اب 90دن میں الیکشن ہونے ضروری ہیں،پیپلزپارٹی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،انتخابات کا حصہ نہیں بنتے تو تمام جدوجہد ضائع ہو جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 85میں انتخابات کا بائیکاٹ کیا،بائیکاٹ کے نیتجے میں غیرجمہوری رویے سیاست میں آئے،انھوں نے بنیادی طور پر سیاست کو کمرشلائزکر دیا۔