مانسہرہ (نئی دنیا)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک نے عمران خان کو “فرعون “قرار دیدیا۔مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا ہماری مرکز اور صوبے میں حکومت رہی لیکن افسوس ہم نیا پاکستان نہ بنا سکے، تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی ملک کا تاحیات حکمران اور بادشاہ بننا چاہتا تھا، ان کی کام کرنےکی نیت ہی نہیں تھی، وہ فرعون تھا، کہتا تھا کہ جس کا دل کرے چلا جائے مجھےکوئی فکر نہیں۔
سربراہ پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کا کہنا تھا خیبر پختونخوا میں حکومت صرف میری ذاتی کاوش سے بنی تھی، کےپی حکومت میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کریڈٹ نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی نے میرےساتھ کئی وعدے کیے لیکن مکر گیا۔
پرویز خٹک مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں
یاد رہے کہ پرویز خٹک نے سانحہ 9مئی کے بعد پی ٹی آئی اور عمران خان کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل وہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاق میں عمران خان کے ساتھ وزیردفاع کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔