اسلام آباد (نئی دنیا)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کی کوئی وجہ نہیں، ناانصافی، قانون کی حق تلفی کی جارہی، ایف آئی اے کوئی ثبوت نہیں دے سکی،عدالت کے باہر گفتگوکرتے ہوئے ان کا مزید کہناتھا کہ ان کا جسمانی ریمانڈ دینے کی بھی کوئی وجہ نہیں،ان کا حق ختم کیا جارہاہے، ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں کیاجارہا، وہ پورا تعاون کررہے ہیں ۔
ان کامزید کہنا تھا کہ وہ سیاسی انتقام کے باوجود اپنی جگہ پر قائم ہیں۔