کھاریاں پریس کلب کی مشاورتی میٹنگ 29/08/2023کو چیئرمین مجلسِ عاملہ حاجی گل بخشالوی کی زیر صدارت ہوئی

کھاریاں (نئی دنیا ) کھاریاں پریس کلب کی مشاورتی میٹنگ 29/08/2023کو چیئرمین مجلسِ عاملہ حاجی گل بخشالوی کی زیر صدارت ہوئی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز اعزازی ممبر کھاریاں پریس کلب شاہد بیگ نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور میاں رزاق انصاری نے نعتیہ اعشار سے ممبران کے دلوں کو نورانی نور سے منور کیا۔
اجلاس کے آغاز میں سابق صدر کھاریاں پریس کلب احسان الحق کی طرف سے 6 ستمبر کے ایونٹ پر روشنی ڈالی گئی اور کہا گیا کہ جہاں 6 ستمبر پر میجر عزیز بھٹی شہید اور دوسرے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے بلکل اسی طرح ہمیں تحصیل کھاریاں کے ان شہداء کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جنہوں نے اپنے پیارے 1965 کی جنگ میں وطن کی حرمت پر قربان کیے جس پر متفقہ طور طے پایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ایسے 50 کے قریب خاندان جن کے عزیز شہید ہوئے کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔
چیئرمین مجلسِ عاملہ حاجی گل بخشالوی نے کابینہ اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا کہ تمام ممبران نے ان کے فیملی کیس کو اپنا گھر کا معاملہ سمجھتے ہوئے سینئر صحافی حاجی گل بخشالوی کا بھرپور ساتھ دیا اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم صحافی بھائی ایک فیملی ہیں اور اگر فیملی کے کسی ممبر کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہو تو ہمیشہ اسی طرح ہمیں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چلنا ہےعلاوہ ازیں کھاریاں پریس کلب کی عمارت پر قبضہ واگزار کے مسئلہ پر بھی غور و فکر کیا گیا اجلاس میں صدر کھاریاں پریس کلب چودھری محمد انور چوہان ،جنرل سیکرٹری ارسلان ریاض،چئیرمین مجلسِ عاملہ حاجی گل بخشالوی ،سابق صدر کھاریاں پریس کلب احسان الحق ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں طاہر رشید،شاہد بیگ،اعجاز نقوی اور سینئر صحافی رزاق الہی انصاری نے شرکت کی ۔میٹنگ کا اختتام ڈپٹی جنرل سیکریٹری میاں طاہر رشید نے دعائیہ کلمات سے کیا ۔

جنرل سیکرٹری
ارسلان ریاض

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں