اٹک (نئی دنیا) سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کیا گیا اور حاضری لگائی گئی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کی۔
عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی۔