روم(نئی دنیا )اٹلی میں پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے غیرت کے نام پر قتل کے کیس میں مطلوب شخص کوپاکستان سے اٹلی کے حوالے کردیا گیا.
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ لڑکی کے والد کی پاکستان سے حوالگی انصاف کی راہ میں اہم قدم ہے،پاکستانی نژاد اطالوی لڑکی کے والدکو نومبر میں پاکستانی گاﺅں سے حراست میں لیا گیا تھا،مقتولہ کے 2کزن اورچچا اٹلی میں گرفتار ہوچکے ہیں جب کہ مقتولہ نے پہلے سے طے شادی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، مقتولہ کی باقیات اٹلی میں اس کے گھر کے قریب سے ملی تھیں۔