اسلام آباد (نئی دنیا) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت بجلی کے شعبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انوار الحق کاکڑ کی جانب سے بجلی نادہندگان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعظم نے حکم دیا کہ بجلی چوروں کے خلاف بھی بھرپورایکشن لیا جائے۔
اجلاس سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا 2400میگاواٹ کے شمسی توانائی کے منصوبوں کی تعمیر پر جلد کام شروع کیا جائے،بجلی واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے،تقسیم کار کمپنیوں کے نقصان میں کمی لائی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں مہنگے درآمدی کوئلے کی بجائے مقامی کوئلے کو ترجیح دی جائے،بجلی کے آئندہ پیداواری منصوبوں میں قابل تجدید اور ہائیڈل ذرائع کو ترجیح دی جائے، ٹرانسفارمر میٹرنگ کے منصوبے کے اطلاق کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے،چھوٹے ہائیڈل منصوبوں کیلئے ماہرین کی رہنمائی میں منصوبے بناکر پیش کیے جائیں۔