چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مرزا مظفر بیگ نے کہا ہے میونسپل کمیٹی کا عملہ شب وروز انتھک محنت کررہا ہے،

بھکھی( نئی دنیا ) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مرزا مظفر بیگ نے کہا ہے میونسپل کمیٹی کا عملہ شب وروز انتھک محنت کررہا ہے،تاجروں دکانداروں اورتعلیم یافتہ افراد کو بھی چاہیے کہ وہ سوداسلف خریدنے کے لیے آنے والے افراد کو ہدایت دیں کہ وہ کوڑا کرکٹ پھلوں کے چھلکے،سبزیوں کے چھلکے اور دیگر اشیاء گلیوں،بازاروں،چوکوں چوراہوں اورسیوریج پائپ لائنوں وہولز میں مت پھینکے،صفائی نصف ایمان ہے سب کی ذمہ داری ہے فرد واحد صفائی ستھرائی میں کبھی کامیابی نہیں سمیٹ سکتا،ان خیالات کااظہارانہوں نے سنیئر صحافی مرزا ارشد بیگ اور صحافی مرزا ارسلان بیگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،مرزامظفر بیگ نے کہا کہ ابھی مجھے چند ہی دن ہوئے ہیں فیلڈ میں کام کرتے ہوئے مشاہدئے میں بات آئی ہے کہ زیادہ تر لوگ سیم نالہ،مین ہولز میں کوڑا کرکٹ پھینکتے ہیں جس کی وجہ سے سیوریج نظام میں خرابی پید ا ہوجاتی ہے یہ پانی کی گزرگاہ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اس میں کپڑئے،کلین،سویٹر،گیندیں،پلاسٹک کی چیزیں،مٹی اورپتھر پھینکنے کے لیے نہیں بنایا گیا سب کو اپنی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونا چاہیے تعلیم یافتہ لوگوں کا کام ہے کہ خیر کے کام میں آگے بڑھے تاجربرادری اپنی دکانوں کے باہر ڈسٹ بین رکھے اورگاہکوں کو کام کے دوران آگاہی دیں کہ صفائی نصف ایمان ہے اس سے ثواب بھی ملے گا اورگندگی کاخاتمہ بھی ہوگا میونسپل کمیٹی کاعملہ کم وسائل میں انتھک محنت کررہا ہے انہوں نے صحافیوں کاشکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں