تھانہ ککرالی پولیس کی بروقت کاروائی اندھا قتل ٹریس کرکے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا

کھاریاں( نئی دنیا ) تھانہ ککرالی پولیس کی بروقت کاروائی اندھا قتل ٹریس کرکے چند گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابقتھانہ ککرالی کو اطلاع ملی کہ علاقہ ساکہ میرہ میں خون میں لت پت ایک نعش پڑی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ ککرالی محمد اکرام اپنی پولیس نفری کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے تو مقتول کی شناخت حافظ ندیم اکرم ولد محمد اکرم قوم جٹ سکنہ ساکہ کے نام سے ہوئی جس کو کسی نامعلوم شخص نے بذریعہ فائر کرکے قتل کیا تھا ۔ نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی ۔ ایس ایچ اوتھانہ ککرالی محمد اکرام اور سرفراز سرور ASIنے اپنی ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹوں کے اندرتمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہو ئے محض چند گھنٹوں کے اندر نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے آلہ قتل پسٹل 30بو ر سمیت گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی شناخت محمد علی عرف عبداللہ ولد مشتاق احمد قوم جٹ سکنہ ساکہ کے نام سے ہوئی جسے سمرالہ میرہ سے گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزم سے مزید انٹیرو گیشن جاری ہے ۔

ترجمان گجرات پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں