ماموں جان پرویزالہی بیٹے کا غصہ مجھ پر نکال رہے ہیں کوئی بات نہیں میرے بڑے ہیں،سالک حسین

لاہور (نئی دنیا) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے بیان پر چودھری سالک حسین کا ردعمل بھی آگیا ، کہتے ہیں کہ پورے پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو معلوم ہے وزیر بننے کا شوق کسے تھا، چودھری شجاعت ان کے اصرار پر 3 بار پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس گئے کہ مونس کو وزیر بنا دو۔

چودھری سالک نے کہا کہ پرویز الہٰی کے اصرار پر پی ڈی ایم سے ان کے لیے وزارت اعلیٰ مانگی،مجھے نہ تب وزیر بننے کا شوق تھا نہ بعد میں۔

انہوں نے کہا کہ ماموں جان بیٹے کا غصہ مجھ پر نکال رہے ہیں کوئی بات نہیں میرے بڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں