پرویز الٰہی کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے ، اس میں ان کی فیملی کا بڑا کردار ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (نئی دنیا) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو کچھ پرویز الٰہی کے ساتھ ہو رہا ہے ، اس میں ان کی فیملی کا بڑا کردار ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےپرویز الہیٰ جو پرو اسٹبلشمنٹ ہیں اور انہوں نے کچھ ایسے بیانات بھی دیے کہ ان کی جان چھوٹ جائے لیکن مؤثر نہ ثابت ہوا، میں سمجھتا ہوں کہ اگر ان کی فیملی پرویز الہیٰ صاحب کا ساتھ دے تو ان کی جان کیلئے آسانی پیدا ہوجائے گی، انہوں نے کہا کہ یہ میری قیاس آرائی ہے اس میں میرے پاس کوئی انفارمیشن نہیں ہے، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف نے 2013 میں بھی پاکستان کو سنبھالا تھا، پی ٹی آئی نے پاکستان کو جس تباہی کی جانب دھکیلا ہم اس معاشی تباہی کو ریورس کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں