کھاریاں( نئی دنیا ) کھاریاں سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن
3ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ گلیانہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لوگوں کے گھروں سے موبائل فون چوری کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔الفت ولد ولایت 2۔علی ولد خان شامل ہیں۔دوران انٹیروگیشن ملزمان کے قبضہ سے 7عدد موبائل فون برآمد کر لیے.
ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ انسپکٹر بشارت احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب ملزم محمد حمزہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ نقدی،موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان گجرات پولیس