گلگت بلتستان ضمنی الیکشن : پاکستان تحریک انصاف کے محمد خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب

گلگت (نئی دنیا)گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی ایل اے 13 استور 1 کی نشست پر ہونے والے انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہوگیا۔

تمام 56 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں، جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے محمد خورشید خان 6219 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے رانا فرمان علی 5225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔خیال رہے کہ یہ نشست سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں