ریاض (نئی دنیا) سعودی عرب کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ خالد بن محمد بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود انتقال کرگئےہیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کی نماز جنازہ اتوار17 ستمبر کو بعد نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔