راوالپنڈی (نئی دنیا)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل سردار عبدالرازق نے شیخ رشید کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔
وکیل سردار عبدالرازق خان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔