دنیا بھر میں چرس کا استعمال کرنیوالوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

فرانس(حمید چوہدری ) چرس کا نشہ دنیا میں عام ہے اور کئی بظاہر ترقی یافتہ ممالک میں اس قبیح لت کو جائز بھی قرار دیا گیا ہے تاہم اب یونیورسٹی آف کیلگری کے ماہرین نے نئی تحقیق میں اس نشہ آور دوا کے ایسے نقصانات بتا دیئے ہیں کہ سن کر کوئی اسے ہاتھ لگاتے ہوئے دس بار سوچے گا۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق ماہرین کی اس تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا ہے کہ جو بالغ افراد چرس کا نشہ کرتے ہیں ان کو ہارٹ اٹیک اور سٹروک آنے اور دل کی دیگر بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ 60فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں شامل جتنے لوگ اس نشے کی لت میں تھے ان میں ہارٹ اٹیک اور سٹروک آنے کی شرح دوسروں کی نسبت 60فیصد زیادہ پائی گئی۔
تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر انیس باہجی نے بتایا ہے کہ ”ہماری تحقیق محدود پیمانے پر کی گئی ہے چنانچہ ہم اس کے نتائج میں یہ معلوم کرنے سے قاصر رہے ہیں کہ بھنگ اور چرس وغیرہ کی وجہ سے ہارٹ اٹیک اور سٹروک وغیرہ کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے۔ اس کے لیے ایک جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں