مکڈونلڈز ایک بہت منافع بخش فوڈ چین ہے جو اپنے گاہکوں کو بہت کم آپشنز دیتا ہے

نیویارک(نئی دنیا) مکڈونلڈزدنیا کی معروف ترین فاسٹ فوڈ چینز میں سے ایک ہے، جس کے مینیو میں حیران کن طور پر زیادہ آئٹمز شامل نہیں ہے اور انین رنگز (Onion Rings)جیسی آئٹم لوگوں کی خواہش کے باوجود وہ اپنے مینیو کا حصہ نہیں بناتے۔ بھلا کیوں؟ مکڈونلڈز کے ایک سابق شیف نے بالآخر اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق مائیک ہریکز نامی مکڈونلڈز کے اس سابق شیف نے بتایا ہے کہ مکڈونلڈز ایک بہت منافع بخش فوڈ چین ہے ، جس کے منافع بخش ہونے کا راز ہی یہی ہے کہ وہ اپنے گاہکوں کو بہت کم آپشنز دیتا ہے اور انہیں ایسی چیزیں فروخت کرتا ہے جن پر منافع کا مارجن بہت زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے مینیو میں انین رنگز جیسی آئٹمز شامل نہیں کرتے۔
مارک ہریکز اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں بتاتا ہے کہ مکڈونلڈز چاہتا ہے کہ لوگ اس کے فرنچ فرائز زیادہ سے زیادہ خریدیں، کیونکہ فرنچ فرائز میں ان کی مہارت بھی ہے اور یہ آئٹم ان کے لیے بہت منافع بخش بھی ہے۔ لہٰذا اگر وہ اپنے مینیو میں انین رنگز شامل کریں گے تو لوگ فرنچ فرائز خریدنا کم کر دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں