کھاریاں (سلیم بٹ سے) گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ نے دو رکنی ’’عدنان عرف دانو گینگ ‘‘گرفتار کرلیا
ملزمان سے1موٹر سائیکل125، 1عدد رکشہ لوڈر ،70ccموٹر سائیکل ،1لاکھ 20ہزار نقدی برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈنگہ کے گردو نواح کے علاقہ میںہونے والی چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتار ی کیلئے ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ SIغلام قادر اور دیگر تجربہ کارپولیس ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔جنہوں نے انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کارلاتے ہوئے چوری کے 11 مقدمات میں مطلوب 2ملزمان کوخصوصی آپریشن کرکے گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان میں 1۔عدنان عرف دانو ولد ریاست علی سکنہ سویہ 2۔قیصر نواز ولد محمد نواز سکنہ سویہ منڈی بہاوالدین شامل ہیں ۔ جن سے دوران انٹیروگیشن 1لاکھ 20ہزار روپے نقدی ،1موٹر سائیکل 125، 1عدد رکشہ لوڈ ر ، 1عدد 70ccموٹر سائیکل ، برآمد کر لیا۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
ترجمان گجرات پولیس