اسلام آباد (نئی دنیا )وطن عزیز میں حالیہ دہشتگردی میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی گذشتہ چند مہینوں میں پاکستان میں ہونے والے 24 خودکش حملہ آوروں میں سے کتنے افغانی تھے۔ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے افغان دہشتگرد پاکستان میں عرصے سے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں بھی افغان دہشتگردوں کا ہاتھ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ چند مہینوں میں پاکستان میں ہونے والے 24 خودکش حملہ آوروں میں سے 14 افغانی تھے۔
ذرائع کے مطابق 12 مئی 2023 کو مسلم باغ میں ہوئے حملے میں تحریک طالبان افغانستان کے 5 دہشتگرد ملوث تھے، 12 جولائی 2023 کو ژوب کینٹ پردہشتگردوں کے حملے میں 5 میں سے 3 افغانی دہشتگرد تھے جب کہ 30جنوری 2023کوپولیس لائنز پشاور کے خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا اور 29 ستمبر 2023 کو ہنگو میں خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سےتھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ پاکستان میں ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔