کراچی(نئی دنیا ) بین الاقوامی شہرت رکھنے والے پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر بھی چاہت فتح علی خان کا ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کیلئے بنائے گئے ترانے پر خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ ’ انہوں نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایاہے ‘۔
تفصیلات کے مطابق اپنے منفرد گانوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کردیا ہے جو پاکستان میں کافی مقبول ہورہا ہے۔چاہت فتح علی خان نے ’جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘ کے عنوان سے ترانہ ریلیز کیا ہے جس کی ویڈیو ا±نہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) اور یوٹیوب پر اپلوڈ کی ہے۔
’جیتیں گے بھئی جیتیں گے‘ کی د±ھن ا±نہوں نے خود لکھی ہے، ویڈیو میں وہ رقص کرتے ہوئے اپنے منفرد اندار میں گنگنا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا یہ ترانہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔اس ترانے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا تو وہیں عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر بھی خاموش نہ رہ سکے۔
علی ظفر نے کہا کہ ‘یہ نہیں ہوسکتا، انہوں نے میرے مصروف شیڈول کا فائدہ اٹھایا ہے، یہ بالکل بھی اچھی بات نہیں ہے، ان کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔