گجرات (سلیم بٹ )۔تھانہ صد رکھاریاں کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ملزم گرفتار کرکے 1352گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم ظل حسنین ولد ریاض حیدر کو گرفتار کرکے 1352گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔