اسلام آباد(نئی دنیا)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
نجی نیوز چینل کے مطابق وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں میڈیکل رپورٹ جمع کرائی،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کو ابھی بھی دل کے عارضے کے مسائل ہیں،نوازشریف کو کورونا اور انجائنا کے باعث پاکستان آ نے سے روک دیا تھا،نوازشریف کو لندن اور پاکستان میں ابھی بھی فالو اپ کی ضرورت ہے۔