کھاریاں (سلیم بٹ سے) گجرات پولیس تھانہ ڈنگہ کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔
خاتون سمیت 4منشیات فروش اور2 ناجائز اسلحہ بردار گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد سلیمان سکنہ لوکڑی کٹراں سے 1250گرام چرس2۔محسن علی سکنہ ڈنگہ سے 525گرام چرس3۔مظہر اقبال سکنہ ڈنگہ سے 530گرام چرس اور خاتون منشیات فروش سمیرا بی بی سکنہ ڈنگہ سے 2200گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
پولیس تھانہ ڈنگہ نے اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1۔ ملزم عتیق علی سے رائفل کلاشنکوف 2۔ ذیشان احمد سے پسٹل 30بور برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ۔
ترجمان گجرات پولیس