کھاریاں (سلیم اختر بٹ )پولیس تھانہ صدر کھاریاں کی کاروائی کار چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار”
مال مسروقہ 8لاکھ روپے نقدی برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سیداسد مظفر کی سربراہی میں کھاریاں کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہوں کے خلاف گرینڈآپریشن جاری ہے، اس سلسلہ میں ڈی ایس پی کھاریاں سرکل ملک عرفان صفدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں SI بلال نعیم اور دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کار چوری کی واردات میں ملوث ملزم دلدار احمد ولد نثار احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ اس نے ماسٹر چابی تیار کر رکھی ہے جس کی مدد سے گاڑی چوری کر کے سستے داموں فروخت کر دیتا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے مال مسروقہ 8لاکھ روپے برآمدکر لیے گے۔ جبکہ ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔