کھاریاں( سلیم اختر بٹ) ایف جی ڈگری کالج (مین) کھاریاں کینٹ کے طلباء نے ایف جی ای آئیز کینٹ گیریژن ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام زونل لیول سپورٹس اور ہم نصابی سر گرمیوں میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کیا۔ کھیلوں کے مقابلہ جات میں کالج نے ہاکی، کرکٹ، والی بال اور رسہ کشی میں پہلی پوزیشن حاصل کی جب کہ فٹ بال، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال اور شطرنج میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ہم نصابی سر گرمیوں میں اردو مضمون نویسی میں پہلی ،مقابلہ حسن نعت، انگلش کہانی نویسی ، ، آرٹ اور فوٹو گرافی ، ریاضی پروجیکٹ میں دوسری جبکہ انگلش مضمون نویسی اوراردو کہانی نویسی میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کارکردگی پر پرنسپل پروفیسر محمد اسجد اور ریجنل ڈائریکٹر کھاریاں ریجن لیفٹیننٹ کرنل محمد راحیل مطلوب نے جملہ کالج اساتذہ اور طلباء کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔