پیرس ؛بھارت کو 20ووٹوں سے شکست دے کر پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا نائب چیئرمین منتخب ہو گیا

فرانس (حمید چوہدری سے ) بھارت کو 20ووٹوں سے شکست دے کر پاکستان یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا نائب چیئرمین منتخب ہو گیا
رپورٹ کے مطابق پاکستان 2023ءتا2005ءاس عہدے کے لیے منتخب ہوا ہے۔ گزشتہ جمعہ کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایگزیکٹو بورڈ کا 218واں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایشیاءپیسیفک گروپ سے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں 20ووٹوں کی برتری سے نائب چیئرمین کیلئے منتخب کیا گیا۔ 56رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں پاکستان کو 38اور بھارت کو صرف 18ووٹ ملے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین اور یونیسکو کے تمام رکن ممالک کا پاکستان کی بھرپور حمایت اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں