بارسلونا، نیب کو چاہیے کہ کیس بنانے سے پہلے اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈالا کرے۔ مونس الٰہی

بارسلونا (حمید چوہدری )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ نیب کو چاہیے کہ کیس بنانے سے پہلے اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈالا کرے
اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے پریس ریلیز جاری کی کہ میں اور میرے والد پرویز الہٰی کرپشن میں ملوث ہیں۔نیب نے ہمارے خلاف 744 ملین کا ریفرنس دائر کیا، بظاہر میرے اکاؤنٹ میں 1 ملین یورو کا معاملہ ہے۔ہمارے اکاؤنٹ میں موجود فنڈز اور ملین یورو میری ملکیت ہیں۔ یہ رقم ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہے، جس کی منی ٹریل اور آمدن کے ذرائع بھی ظاہر ہیں۔خود نیب بھی عدالت گیا اور ہمیں کلیئر قرار دینے کا بیان دیا۔

انکا کہنا تھا کہ نیب نے عدالت میں 9 سی کی درخواست دائر کرتے وقت ہمیں تمام الزامات سے بری قرار دیا۔ نیب کو چاہیے کہ کیس بنانے سے پہلے اپنی عدالتی کارروائی پر نظر ڈالا کرے۔
انہوں نے کہا کہ نیب نے خود عدالت میں جا کر بیان دیا کہ انہوں نے 20 سال سے ہمارے اثاثوں کی چھان بین کی۔ نیب نے خود کہا کہ وہ ہمارے سارے اثاثے قانونی قرار دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں