نواز شریف چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچ گے

لاہور(نئی دنیا)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔
مسلم لیگ ق کے وفد میں وجاہت حسین، سالک حسین، شافع حسین ملاقات کے لیے موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور آئندہ انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
نواز شریف 15 سال بعد ملاقات کے لیے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں