برسلز: سفیر پاکستان آمنہ بلوچ کی فلاندرز ریجن کی حکومت کے سربراہ سے ملاقات

برسلز(حمید چوہدری )یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے بیلجیئم کے فلاندرز ریجن کی حکومت کے سربراہ جاں جانبوں سے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کو مظبوط بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا۔
واضح رہے کہ بیلجیئم کے تین معاشی ریجنز فلاندرز، والونیا اور برسلز ہیں۔ ان میں سے سمندر کا حصہ ہونے کے باعث فلاندرز ریجن کے اندر بندرگاہوں کا سارا نظام موجود ہے۔

اس کے علاوہ یہ حصہ زراعت اور اس سے جڑی ہوئی معیشت کا مرکز بھی ہے۔ جس کے باعث ملک میں روزگار کی فراہمی میں یہ حصہ سب سے بڑا کردار ادا کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں