پنجاب کی سیاست سے بڑی خبر، شریف برادران کا چودھری شجاعت کے گھر جانے کا فیصلہ، متوقع سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت ہوگی

لاہور(نئی دنیا) پنجاب کی سیاست سے بڑی خبر ،ن لیگ اور ق لیگ میں رابطہ ہوا ہے، نوازشریف اور شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین کے گھر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف بردارن چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا ،چوہدری شجاعت ، نواز شریف کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے آگاہ کریں گے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق ق لیگ ، مسلم لیگ ن سے 5 قومی اور 10 صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں لینے کی خواہش کا اظہار کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں