الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا قیام ،سید عاصم رضا صدر،صغیراحمدراٹھور سینئر نائب صدر منتخب

سرائے عالمگیر(محمداسماعیل چوہدری )الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع گجرات کا قیام ،سید عاصم رضا صدر،صغیراحمدراٹھور سینئر نائب صدر منتخب

پی ایف یو جے پینل نے میدان مار لیا
میڈیا ہاؤس فوارہ چوک گجرات میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا

جس میں سید عاصم رضا ڈان نیوز بلا مقابلہ صدر
مرزا خرم حسنین نمائندہ لاہور رنگ بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے چیف الیکشن کمیشن سید اظہر شاہ نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا سینئر نائب صدر صغیر راٹھور 24 نیوز ، نائب صدر ظہیر سیال بول ٹی وی نمائندہ سیکرٹری اطلاعات فیضان ارشاد نمائندہ پی ٹی وی، فنانس سیکرٹری عبدالرحمن چینل فائیو بلا مقابلہ منتخب ہو گئے نائب صدور ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹریز ، ایگزیکٹو کونسل ممبران بھی منتخب ہوئے

ضلع گجرات سے 50 سے زائد سیٹلائٹ ٹی وی چینل کے 70 سے زائد نمائندگان اس موقع پر موجود تھے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے 100 سے زائد ممبران نے موجود کابینہ پر اعتماد کا اظہار کیا الیکشن کے فرائض چیف الیکشن کمیشن سید اظہر شاہ کے ساتھ ممبر الیکشن کمیشن محمد اسماعیل وڑائچ اور ڈاکٹر عرفان مغل نے ادا کئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس چیپٹر پنجاب کے صدر شاہد چوہدری نے پی ایف یو جے پینل پر اعتماد کا اظہار کرنے پر ضلع بھر کی صحافتی برادری کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں