پیرس(حمید چوہدری )فرانس کے صدارتی محل میں یہودی تہوار کی تقریب میں شرکت کرنے پر فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون تنقید کی زد میں آگئے۔صدر ایمانویل میکرون کی تقریب میں شرکت کو فرانس کی سیکولر اقدار کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
مخالفین کا کہنا ہے کہ صدر ایمانویل میکرون نے اپنی سرکاری رہائش گاہ ایلیسی پیلس کے اندر ایک یہودی تقریب میں شرکت کرکے جمہوریہ فرانس کی اقدار کو ٹھیس پہنچائی ہے۔صدراتی محل میں یہودیوں کے روشنیوں کے تہوار ’’حنوکا‘‘ پر موم بتی جلانے کی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی تھی جس میں صدر امانویل میکرون کو ایک موم بتی جلانے کی دعوت دی گئی تھی۔