سرائے عالمگیر(محمداسماعیل چوہدری)تیز رفتار ٹرک بے قابو دو کاروں کو کچل ڈالا،حادثہ کے نتیجہ میں 6 افراد زخمی ایک جاں بحق، واقعہ منڈی بہاالدین روڈ پر تھون کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،جاں بحق ہونے والے کی شناخت توقیر کے نام سے ہوئی
6 زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ،کار ڈرائیور موقعہ پر جاں بحق ہو گیا نعش ہسپتال منقتل، دوسری کار میں فیملی سوار تھی جو کہ معمولی زخمی ہوئی،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملک علی رضا وحید اعوان اور چوہدری محمد اسلم موقع پر زخمیوں کی عیادت کرنے پہنچ گئے