سرائے عالمگیر(محمد اسماعیل چوہدری )سرائے عالمگیرنواحی علاقے فتح پور کے قریب دریائے جہلم میں 3 افراد ڈوب گئے
ریسکیو 1122 نے 2 افراد کو زندہ نکال لیا، 1 ڈوب گیا
ڈوبنے والا شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو نے لاش برآمد کر لی
ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کی شناخت 19 سالہ ضیغم شاہ کے نام سے ہوئی جبکہ ڈوبنے والا شخص بھینسوں کو چھڑوانے آیا تھا
ریسکیو آپریشن مکمل نعش کو نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیا گیا