شمالی اٹلی میں دو ٹرینوں کے تصادم کے میں 17 افراد زخمی

اٹلی (حمید چوہدری )شمالی اٹلی میں دو ٹرینوں میں تصادم، 17 افراد زخمی
فائنزا اور فورلی کے درمیانی علاقے میں بولونیا-ریمنی لائن پر ایک تیز رفتار ٹرین اور ایک ریجنل ٹرین آپس میں ٹکرا گئی

اطالوی فائر بریگیڈ کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق، فائنزا اور فورلی کے درمیانی علاقے میں بولونیا-ریمنی لائن پر ایک تیز رفتار ٹرین اور ایک ریجنل ٹرین آپس میں ٹکرا گئی۔

اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے نے اطلاع دی ہے کہ ابتدائی نتائج کے مطابق شام کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد زخمی ہوئے۔

اطالوی ریاستی ریلوے نے اطلاع دی ہے کہ تمام خدمات، خاص طور پر کاسٹیلبولونیس-فورلی ریلوے لائن پر، حادثے کی وجہ سے روک دی گئی ہیں۔

31 اگست کو ملک میں تورینو۔میلان ریلوے لائن پر رات کے وقت کام کرنے والے 5 مزدور ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں