فرانس (حمید چوہدری )پی ٹی آئی فرانس کی جانب سے کانفرنس کی تیاریوں کے لئے میٹنگ کی گئی جس میں کانفرنس کی تیاریوں اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی فرانس کی جانب سے تمام شرکا کے لیے ویڈیو پیغام دیتے ہوئے اس عزم کا ارادہ کیا کہ آنے والے تمام مہمانوں کی پیرس آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا ۔
انشااللہ مورخہ 25 دسمبر بروز سوموار پی ٹی آئی فرانس کے زیر اہتمام پیرس میں
پی ٹی آئی ورلڈ اوورسیز کانفرنس پیرس کا انقعاد ہو گا جس میں یورپ سمیت دنیا بھر سے پارٹی ورکرز عہدیداران شرکت کر رہے ہیں
کانفرنس کے زریھے مندرجہ ذیل مقاصد کا حصول !
۱- اوورسیز کی سطح پر پارٹی کارکنان و سپورٹز کو متحرک کرنا ۔
۲- پی ٹی آئی کیلئے فنڈ ریزنگ کی مہم۔
۳- تمام اوورسیز پارٹی کارکنان کی جنرل انتخابات میں بھرپور شرکت اور تعاون کو یقینی بنانا –