پیرس (حمید چوہدری سے)پاکستان کے نامور صحافی و سینئر اینکر سید امیر عباس اپنے نجی دورہ پر پیرس پہنچ گئے ، سیدامیر عباس اپنے دیرینہ دوست چیف کوآرڈینیٹر پاکستان بزنس فورم فرانس ،بانی پاکستان پریس کلب پیرس(رجسٹرڈ)فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعائے خیر کی ،
اس موقع پر شریک دوستوں نے بھی نے بھی انکی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ،ماں دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جس کی محبت کے سامنے ہر انسان کی محبت کمتر ہے۔ یہ محض ایک لفظ ہی نہیں بلکہ محبتوں کا مجموعہ ہے جسے سنتے ہی ٹھنڈی چھائوں اور تحفظ کا احساس اجاگر ہوتا ہے اور ذہن میں عظمت کی دیوی اور سب کچھ قربان کردینے والی ہستی کا تصور آتا ہے۔
ماں کی عظمت کا اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہوگا کہ اللہ جب انسان سے محبت کا دعویٰ کرتا ہے تو اپنی محبت کو ماں کی مثال بناکر فرماتا ہے۔ ’’میں انسان سے 70مائوں سے زیادہ محبت کرتا ہوں۔‘‘ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنت کسی عورت کے نہیں بلکہ ماں کے قدموں تلے رکھی ہے اور درحقیقت جنت کے حصول کا آسان راستہ ماں ہے۔
نبی کریمﷺ کا فرمان ہے۔ ’’ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔‘‘ حضور اکرمﷺ کے فرمان سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جو شخص اپنی ماں کی خوشی کا خیال کرتا ہے، اس کا احترام کرتا ہے اور محبت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے جنت لکھ دیتے ہیں اور جنت بھی ایسے ہی لوگوں کی منتظر ہے جنہوں نے دنیا میں اپنی ماں کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی ہو۔ بعض لوگ ماں کا اتنا احترام نہیں کرتے جتنا اس کا حق ہے اور ماں کے بڑھاپے میں اس سے اکتا جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ماں کی خدمت سے صرف ماں ہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ اور حضور اکرمﷺ کی خوشنودی بھی حاصل ہوتی ہے۔ اس موقع پر ان کے دوست معروف بزنس مین آصف چوہدری ، سینئر صحافی علی اشفاق ، نوجوان صحافی سلمان شیر بھی موجود تھے۔