برطانیہ کا فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیوں کا اعلان

لندن (نئی دنیا)برطانیہ نے فلسطینیوں پر تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر پابندیوں کا اعلان کر دیا۔
لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ تشدد میں ملوث اسرائیلی آباد کاروں پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق فلسطینیوں کو مارنے والے انتہا پسند اسرائیلی آباد کار سلامتی کیلیے خطرہ ہیں۔
برطانوی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل آباد کاروں کے تشدد کو رکوانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق ہم نہیں چاہتے ایسے پُرتشدد اقدامات کرنے والے ہمارے ملک میں آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں