عدالتی فیصلے کی روشنی میں ملک بھر میں عام انتخابات کا عمل معطل ہوگیا

اسلام آباد (نئی دنیا) لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ملک بھر میں انتخابی عملےکی تربیت روک دی ہے جس کے بعد عام انتخابات کا عمل رک گیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست قبول کرتے ہوئے “انتظامی افسروں” سے الیکشن کروانےکا الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔عدالت نے معاملہ لارجر بینچ بنانے کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھی بھجوا دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ زمینی حقائق کے مطابق درخواست گزار کی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ میسر نہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم دستیابی پر آزادانہ رائے رکھنے والے متعدد گروپس نے سنجیدہ نوٹس لیا ہے، معاملے کی اہمیت اور قانونی نکات کی تشریح کیلئے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی جاتی ہے۔

خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور آئین کے تحت الیکشن شیڈول کا اعلان 54 دن پہلے یعنی کل ہونا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں