فرانس(حمید چوہدری )صہیونی فورسز نے غزہ میں بمباری میں ایک فرانسیسی اہل کار کو بھی ہلاک کر دیا ہے، جس پر فرانس نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز نے ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی جس میں ایک فرانسیسی اہل کار بھی ہلاک ہو گیا ہے، فرانس کی وزارت خارجہ نے اس پر اسرائیلی حکام سے وضاحت طلب کی ہے کہ ایک رہائشی عمارت پر کیوں بمباری کی گئی۔
رفح میں رہائشی عمارت پر بمباری میں فرانسیسی اہلکار کے علاوہ 9 فلسطینی بھی شہید ہو گئے تھے، وزارت خارجہ نے استفسار کیا ہے کہ وہ کیا حالات تھے جب ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملے کیے گئے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ اہل کار بدھ کو ایک فضائی حملے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکام اس بمباری کے حالات پر جلد از جلد روشنی ڈالیں۔