یورپ جانے کے خواہشمند 46 پاکستانی ایران میں گرفتار

تہران(نئی دنیا)ایرانی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 46 پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے مزید 46 پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا ہے،گرفتار افراد مختلف انسانی ایجنٹوں کے ذریعے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔گرفتار پاکستانیوں میں سے 26 کا تعلق پنجاب، 3 کا خیبر پختونخوا، 12 کا سندھ اور 5 کا بلوچستان سے ہے۔گرفتار افراد کو انچارج راہداری گیٹ تفتان امیر حمزہ میرا نزئی کے حوالے کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں