جرمنی (نئی دنیا)جرمنی اور نیدر لینڈ سے حماس کے چار ممبروں کو اس شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے کہ وہ یورپ میں یہودی اداروں پر حملے کرنا چاہتے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان گرفتاریوں کا جرمن پراسیکیوٹر نے باضاپطہ بیان جاری کیا ۔پراسیکیوٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ان زیر حراست کئے گئے تین حماس ممبران جن کو برلن سے حراست میں کیا گیا جبکہ چوتھے کو نیدر لینڈ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ان میں سے ایک ڈچ شہریت کا حامل ہے اور اسے روٹرڈیم شہر سے پولیس نے گرفتار کیا ہے جبکہ لبنان میں پیدا ہوئے دوسرے حماس ممبر عبدالحمید الاحد اور ابراہیم کے علاوہ مصری شہری محمد کو جرمن دارالحکومت برلن سے گرفتار کیا گیا ،پراسیکیوٹر کے بیان میں کہا گیا کہ چاروں کا حماس کے ساتھ دیرینہ تعلق ہے۔ ان سب کا حماس کی عسکری قیادت کے ساتھ بھی قریبی رابطہ ہے۔پراسکیوٹر کے بیان میں کہا گیا کہ عبدالحمید الاحد کو لبنان میں موجود رہنما کے ذریعے اسلحہ کے حصول کا ٹاسک سونپا گیا تھا بعد ازاں یہ اسلحہ برلن میں رکھنا تھا اور امکانی طور پر یہودی اداروں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔