یونانی سرحدوں پر غیر قانونی تارکین وطن کے لیے 35 کلو میٹر طویل خاردار تار

یونان(حمید چوہدری)یونان نے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے دریائے ایوروس کے ساتھ اضافی 35 کلومیٹر طویل خار دار باڑ کی تعمیر شروع کر دی۔

یونانی پریس میں شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ تعمیر کا کام شروع ہونے والی نئی باڑ میں اینٹی کلائمنگ فیچر ہو گا۔

یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ڈیمیٹوکا میں عاصم بے گاوّں اور سوفلو میں قارا پینار گاؤں کے درمیان تعمیر کی جانے والی نئی باڑ اور اضافی ڈھانچے اور مرمت کے کاموں کی لاگت تقریباً 100 ملین یورو تک پہنچ جائے گی۔

واضح رہے دریا کے یونانی کنارے پر 39 کلومیٹر سٹیل کی باڑ لگی ہوئی ہے، جن میں سے ایک 12.5 کلومیٹر اور دوسری 26.5 کلومیٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں