پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیل کے حملوں کو دہشتگردی قرار دیدیا

فرانس(حمید چوہدری ) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کو دہشتگردی قرار دے دیا

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دو مسیحی خواتین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ہفتہ وار دعائیہ خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ سے مسلسل سنگین اور درد ناک خبریں آ رہی ہیں،نہتے شہریوں کو بموں اور گولیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقدس مقامات کے اندر بھی ایسے حملے ہو رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اسنائپرز نے چرچ میں خاتون اور اس کی بیٹی کو مارا، دیگر کو زخمی کیا، کچھ کہتے ہیں یہ دہشت گردی ہے۔یہ جنگ ہے، ہاں یہ جنگ ہے، دہشت گردی ہے، خدا جنگ روکتا ہے، کمانیں اور نیزے توڑتا ہے، آئیے خدا سے امن کی دعا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں