اٹلی: بیر گامو کے کمونے COVO میں پاکستانی قتل، قاتل فرار، اٹلی کے بارڈرز پر سخت نگرانی کے احکامات

اٹلی (حمیدچوہدری ) اٹلی کے شہر پیر گامو کے کمونے covo میں ایک پاکستانی نے 30 سالہ ہم وطن کو کچن کی تیز دار چھری سے دو وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ ساتھ رہنے والے گھر واپس آئے تو لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ قتل کی وجہ اور وقت معلوم نہیں ہو سکا پڑوسیوں نے اس ایشو پر بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انڈسٹریل زون ہونے کی وجہ سے غیر ملکیوں بالخصوص پاکستانیوں کی بڑی تعداد اس کمونے میں آباد ہے اور لڑائی جھگڑے معمول کی بات بن چکی ہے لیکن اتنی لرزا خیز واردات پہلی بار ہوئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل لین دین کے معملات پر ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق قاتل میلان کی طرف گاڑی میں فرار ہوا اور وہ اٹلی سے باہر جانے کی کوشش کرے گا۔ میلان بیر گا موسمیت بارڈرز پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں